فیس بک اپ ڈیٹس شخصیت کے راز ظاہر کردیتی ہیں

آپ کا فیس بک اسٹیٹس آپ کی شخصیت کے راز افشاءکرسکتے ہیں ؟ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق تو ایسا بالکل ہوتا ہے۔

برطانیہ کی برونیل یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران فیس بک کو اکثر استعمال کرنے والے صارفین پر کیے جانے والے 555 آن لائن سروے رپورٹس کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ مخصوص شخصیت کے مالک افراد جیسے دیگر لوگوں میں دلچسپی رکھنے والے، کھلی شخصیت کے حامل، خود پسند، کسی قسم کے ذہنی عارضے کے شکار اور ایمان دار یا اصول پسند وغیرہ مخصوص انداز کے پیغامات تحریر کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دیگر افراد میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کی جانب سے اکثر سماجی تقاریب یا ایونٹس کے بارے میں پوسٹیں کی جاتی ہیں جبکہ کسی قسم کے ذہنی عارضے کے شکار لوگ اپنی بات منوانے کے لیے دیگر افراد یا اپنے ہی بارے میں بہت زیادہ نجی معلومات اسٹیٹس کا حصہ بناتے ہیں۔

کھلی شخصیت کے مالک افراد کی جانب سے ذاتی معلومات کو شیئر نہیں کیا جاتا بلکہ ان کی نیوز فیڈ پر آپ کو مختلف ایونٹس، تحقیقی رپورٹس یا ان کے سیاسی خیالات کی جھلک نظر آئے گی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اصول پسند یا ایماندر افراد اکثر اپنے بچوں کے بارے میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

خوداعتمادی کی کمی کے شکار افراد اپنے رومانوی ساتھی کے بارے میں اکثر پوسٹٰں کرتے ہیں۔

سب سے آخر میں خود پسند شخصیات کے بارے میں تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی غذاﺅں سے لے کر ورزش کے معمول تک سب ایسی چیزوں کو فیس بک پر شیئر کرتے ہیں جو ان کی ذاتی اہمیت کا اظہار کرسکے۔

install suchtv android app on google app store