بر صغیر کے عظیم موسیقار نثار بزمی کو ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے

نثار بزمی نثار بزمی

بر صغیر کے عظیم موسیقار نثار بزمی کو بچھڑے 8 سال بیت گئے۔ نثار بزمی کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی شائقین موسیقی کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

موسیقار نثار بزمی برصغیر کی فلمی دنیا کا ایسا ستارہ تھے جن کی دھنیں کئی برسوں تک کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔ 1924 میں ممبئی میں پیدا ہونے والے نثار بزمی نے اپنے فنی سفر کا آغاز بمبئی ریڈیو سے کیا جہاں انہوں نے ریڈیو ڈراموں کے لئے موسیقی ترتیب دی۔

بطور موسیقار ان کی پہلی فلم جمنا پار تھی۔ جو 1946 میں ریلیز ہوئی۔ نثار بزمی نے اپنی زندگی میں نوے سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور متعدد نئے گلوکاروں کو بھی متعارف کروایا۔ فلمی کیرئیرمیں نثار بزمی نے 40 کے قریب بھارتی اور 60 کے لگ بھگ پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔ نثار بزمی کی آخری فلم ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ تھی جو 1998 میں ریلیز ہوئی۔ فلمی موسیقی کی دنیا پر 63 سال تک راج کرنے بعد نثار بزمی 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

install suchtv android app on google app store