وہاج علی اور حریم فاروق کے جذباتی ویڈیوز وائرل، مداح بھی غمگین

اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی فائل فوٹو اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی

اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی کے مقبول ڈرامے ’22 قدم‘ کی 27 ویں قسط کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اداکارہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

کرکٹ، جذبات اور رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی کہانی کے گرد گھومتے ڈرامے ’22 قدم‘ کو اگست سے گرین ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی 27 ویں قسط 17 دسمبر کو نشر ہوئی، جس میں حریم فاروق اور وہاج علی کو جذباتی مناظر میں دیکھا گیا۔

دونوں اداکاروں کے جذباتی مناظر کی ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد اداکارہ حریم فاروق اور وہاج علی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حریم فاروق اور وہاج علی کو انتہائی جذباتی اور غصے میں ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے حریم فاروق اور وہاج علی کے لڑنے جھگڑنے کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے دونوں کی اداکاری کو سراہا اور ساتھ ہی دونوں کو بہادر اداکار بھی قرار دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں اداکاروں کو لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہاج علی کو معذور شخص کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں اداکاروں کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس ’22 قدم‘ کی 27 ویں قسط کی ہیں اور ڈرامے کی مذکورہ قسط کو یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا گیا۔

ڈرامے میں حریم فاروق نے خاتون کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جب کہ وہاج علی بھی کرکٹر بننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

ڈرامے میں دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوتے ہیں اور پھر تعلقات کو رشتے میں بدل دیتے ہیں، ڈرامے میں ہر وقت حریم فاروق آگے نکلنے اور کچھ بننے کے چکر میں ہمیشہ وہاج علی کو پیچھے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

لیکن ڈرامے میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب وہاج علی خطرناک روڈ حادثے کے بعد معذور بن جاتے ہیں اور وہ کئی ماہ تک ہسپتال کے بستر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد آہستہ آہستہ زندگی کی طرف لوٹتے ہیں اور اس وقت ہی دونوں کے درمیان جذباتی لڑائی ہوجاتی ہے، جس کی ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں۔

ڈرامے ’22 قدم‘ کی کہانی ذیشان الیاس نے لکھی ہے جب کہ انجم شہزاد نے اس کی ہدایات دی ہیں اور حریم فاروق نے عمران رضا کاظمی کے ہمراہ اسے پروڈیوس کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store