نئے آنے والے ڈرامے میں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصا چرچا۔ عائزہ خٓان اپنے کردار کے حوالےسے انسٹاگرام اکاونٹ پر مسلسل اپ ڈیٹ فراہم کر رہی ہیں۔
وہاج علی اورعائزہ خان کے نئے آنے والے ڈرامے میں کا شائقین افراد کو شدت سے انتظارہے۔ ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا ہے۔ اس ڈرامے کی فرسٹ لک اور چند جھلکیوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ میں ڈرامے میں یہ دونوں ہی اداکار انتہائی ضدی انسان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے میں عائزہ خان مبشرہ جعفر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ وہاج، زید نامی لڑکے کا کردارادا کررہے ہیں ۔ ڈرامے کے حوالے سے عائزہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مسلسل آگاہ کر رہی ہیں۔