لاہور: شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 86 ویں سالگرہ

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی چھیالیسویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے انیس سو باسٹھ میں فلم ’’سسرال‘‘ کے گیتوں سے کیرئیر کا آغاز کیا، ہزاروں فلمی و غیر فلمی گیت،غزلیں گانے کا اعزاز حاصل ہے۔

پر تاثیر آواز کے مالک شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی آج چھیالیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔مہدی حسن اٹھارہ جولائی انیس سو ستائیس کو بھارت کی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے گلوکاری کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی اور گلوکاری کا باقاعدہ آغاز انیس سو پینتیس میں  کیا۔ اور اس کے بعد انیس سو باسٹھ میں انہیں پہلی بار فلم ’’سسرال‘‘ میں گیت گانے کا موقع ملا جس کے بول ’’جس نے میرے دل کو درد دیا اس شخص کو میں نے بھلایا نہیں‘‘ تھے۔

اس کے بعد ان کی آواز کو فلمی گیتوں میں استعمال کیا گیا۔ خاص طور پر اداکار محمد علی پر ان کی آواز خوب جچتی تھی اس کے علاوہ اداکار ندیم اور وحید مراد نے بھی ان کی آواز میں کئی گیت عکسبند کروائے۔

مہدی حسن نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہیں گیتوں کے علاوہ خاص طور پر غزل گائیکی میں کمال حاصل تھا۔

آصف مہدی نے بھی اپنے والد کے فن کو آگے بڑھایا اور انہی کے انداز میں غزل گائیکی کی روایت کو برقرار رکھا۔ مہدی حسن کو ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store