مینگورہ میں صاف پانی کی قلت، شہری پریشان

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ کالم / بلاگ
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شہر کے 3لاکھ 88 ہزار آبادی کے لئے 80 سرکاری پانی کی ٹیوب ویلز ہیں فائل فوٹو سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شہر کے 3لاکھ 88 ہزار آبادی کے لئے 80 سرکاری پانی کی ٹیوب ویلز ہیں

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ شہر کے 3لاکھ 88 ہزار آبادی کے لئے 80 سرکاری پانی کی ٹیوب ویلز ہیں واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز روزانہ کے بنیاد پر 7.44میلین گیلن لوگوں کو پانی فراہم کررہا ہے۔

مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اپنے گھر کے لئے پانی کہیں دور سے لاتے ہیں اور انہیں پینے کے صاف پانی میسر نہیں ہے۔ انہیں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا ہے وہ کہتا ہے کہ گرمیوں میں تو صاف پانی کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے جبکہ جو پائپ لائن بچھائی گئی ہے وہ بھی بوسیدہ ہوگئے ہیں۔

سوات اورمینگورہ کی آبادی کتنی ہے؟

حالیہ مردم شماری کے سوات کی آبادی 23 لاکھ سے زیادہ ہے جس میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مینگور شہر سوات کا سب سے بڑا شہر ہے جس کے آبادی 3 لاکھ 88 ہزار ہے جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آبادی زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس علاقے میں باہر سے لوگ ائے ہوئے ہیں اور یہاں رہتے ہیں ۔

واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کے اعداد وشمار کیا ہے؟

سوات کے سب سے بڑے شہر مینگورہ کو پانی فراہم کرنے والا ادارہ واٹر اینڈ سینیٹشن سروسسز کمپنی مینگورہ سوات سے معلومات تک رسائی ایکٹ 2017 کے تحت لئی گئی معلومات کے مطابق جنوری 2020 سے لیکر جون 2023 تک 2 لاکھ 65 ہزار 250 افراد کو پانی فراہم کیا گیا ہے جبکہ مینگورہ شہر میں 80 پانی کی ٹیوب ویلز موجود ہے اور اس روزانہ کے بنیاد پر 7.44میلین گیلن لوگوں کو پانی فراہم کررہا ہے۔

گریوٹی واٹر سکیم بھی تاخیر کا شکار

مینگورہ سٹی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ گریوٹی واٹر سکیم بھی تاخیر کا شکار ہوا ہے، یہ منصوبہ مینگورہ شہر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس پر 26 ارب کا لاگت ائے گا اور دریائے سوات سے فتح پور کے مقام پر دریائے سوات سے ایک بڑے پائپ کے زریعے مینگورہ سٹی کے لئے پانی فراہم کیا جائے گا مگر منصوبہ مکمل نہ ہوسکا جس پر علاقے کے عوام بھی پریشان ہیں۔

واٹر اینڈ سینیٹشن سروسسز کے مطابق اگر یہ منصوبہ مکمل ہوا تو اس سے مینگورہ شہر کو اگلے تین دہائیوں تک صاف پانی فراہم کرے گا اس منصوبے سے 55 ہزار واٹر کنکشن فراہم کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 472 کلومیٹر ڈسٹریبیوشن نٹ ورک اور 18 نئے واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے میں 136 کینال رقبے پر بننے والے واٹر ٹرٹمنٹ پلانٹ 30 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ صلاحیت ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت 48 انچ پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

پینے کے صاف پانی کی کمی سے خواتین بھی مشکلات کا شکار

مینگورہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ مینگورہ شہر اور ہمارے محلے میں پینے کے صاف پانی مسئلہ بھی ہے جبکہ کبھی کبھار تو پانی بالکل غائب ہوجاتی ہے جس سے ہمارے روز مرہ کے کام میں دقت پیش اتی ہے وہ کہتی ہے کہ پانی نہ ہونے سے کیچن چلانا مشکل ہوجاتاہے جبکہ وہ کپڑے دھونے اور گھر کے صفائی جیسے اہم مسائل کا شکار ہوجاتی ہے جبکہ کپڑے دھونے کے حوالے سے وہ کہتی ہے کہ اکثر اوقات انہیں کپڑے دھونے کے لئے دور کسی رشتہ دار کے گھر جاتے ہیں جو کہ بڑا مسئلہ ہے۔

پانی کی کمی سے صحت پر اثرات

مینگورہ شہر میں قیام پذیر ایک ڈاکٹر جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس شہر میں رہتا ہے اس کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی اور صاف پانی نہ ہونے سے انسانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سال سے دوسرے سال تک پیٹ اور دیگر بیماریاں بڑھتی جارہی ہے جبکہ سکن کے بیماریاں بھی زیادہ ہوئے ہیں۔

جدید سنیک کیمرہ اور ڈیجیٹل واٹر ٹیسٹنگ کٹ

جنرل منیجر واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسسز مینگورہ سوات کا کہنا ہے کہ منگورا میں واٹر سپلائی کی سروسز کو مزید بہتر کرنے اور پانی کی چوری اور ضیعا کو روکنے کے ساتھ ساتھ واٹر ٹیسٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔جس میں جدید سنیک کیمرہ اور ڈیجیٹل واٹر ٹیسٹنگ کٹ شامل ہے۔ سنیک کیمرہ کی بدولت اب ڈبلیو ایس ایس سی سوات غیر قانونی کنکشنز اور واٹر لیکچ کو فارن ڈھونڈنے کے قابل ہو جائے گی اور پرانا طریقہ کار جو جگہ جگہ کھدائی پہ رائج تھا ختم کر دیا جائے گا جس وجہ سے اپ پانی کی لیکیجز کو فورا حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ غیر قانونی کنکشنز جہاں بھی ہوں بغیر کھدائی کے ان کا بھی پتہ چلا لیا جائے گا۔
جبکہ پورٹیبل واٹر ٹیسٹنگ کٹ کی بدولت اب واسطہ سوات کو واٹر سیمپل لیبٹری نہیں بھیجنے پڑیں گےاور واٹر ٹیسٹنگ فورا موقع پہ ہی کر لی جائے گی جس وجہ سے اب کنٹیمینیشن کو ختم کرنے کا ٹائم بہت ہی کم ہو جائے گا۔ 

install suchtv android app on google app store