رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جن 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں گھی، کوکنگ آئل، دال چنا، دال ماش، انڈے، چاول، چکن اور آلو شامل ہیں۔ جن کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، پیاز، ایل پی جی، چینی، دال مونگ، دال مسور، سرخ مرچ اور آٹا شامل ہیں، جن کی قیمتوں میں سات فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

اس طرح حساس اعشاریوں میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ صفر چھ فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم 8 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں معمولی سی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ باقی آمدنی والے گروپوں کیلئے یہ شرح صفر اعشاریہ دس فیصد رہی۔

install suchtv android app on google app store