ہنڈائی اور الحاج گروپ کے درمیان گاڑیوں کی تیاری کیلئے اشتراک

 ہیوی کمرشل وہیکلز فائل فوٹو ہیوی کمرشل وہیکلز

الحاج ہنڈائی پرائیویٹ لمیٹڈ کی سبسڈری کے نام سے ہیوی کمرشل وہیکلز تیار کرینگےمابتدائی طور پر ہیوی ڈیوٹی ٹرک، لگژری بسیں اور میڈیم و لائٹ ڈیوٹی ٹرکس بنیں گے۔

کوریا کی معروف آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی اور الحاج گروپ نے شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دونوں گروپ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کنٹریکٹ کے ذریعے الحاج ہنڈائی پرائیویٹ لمیٹڈ کی سبسڈری کے نام سے ہیوی کمرشل وہیکلز تیا رکرینگے۔

ابتدائی طور پر ہیوی ڈیوٹی ٹرک،لگژری بسیں اور میڈیم و لائٹ ڈیوٹی ٹرکس بنائیں جائیں گے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نتیجے میں امید ہے کہ 2020 تک مجموعی عالمی تجارت کا 4 فیصد شیئر اس روٹ کو استعمال کرے گا اور اس روٹ کے استعمال میں اضافے سے ہیوی کمرشل وہیکلز کی طلب میں بھی بے پناہ اضافہ متوقع ہے۔

 ہیوی کمرشل وہیکلز کی طلب میں اضافے کے پیش نظر الحاج ہنڈائی پرائیویٹ لمیٹڈ ابتدائی طور پر ہیوی ڈیوٹی ٹرک"ایکس سینٹ"،یونیورسل لگژری بسیں اور میڈیم و لائٹ ڈیوٹی ٹرکس متعارف کرائیگی ، جبکہ بعد ازاں کارگو اور پسنجر ہینڈلنگ سیگمنٹ کیلئے بھی وہیکلز تیار کی جائینگی۔

الحاج ہنڈائی پرائیویٹ لمیٹڈ ہنڈائی ایچ سی وی وہیکلز کی تیار کیلئے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ مینو فیکچرنگ کم سمبلنگ پلانٹ کی تیاری کا بھی منصوبہ رکھتی ہے،جس کیلئے پہلے ہی نیشنل ہائی وے پر سٹیل مل کے قریب 30 ایکڑ زمین کی خریداری کی جا چکی ہے،یہ منصوبہ مئی 2018 سے آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔

ہنڈائی کی سالانہ پیداواری استعداد 16 لاکھ یونٹس کے قریب ہے جبکہ ہنڈائی کی تیار کردہ گاڑیاں دنیا کے 193 سے زائد ممالک میں زیر استعمال ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store