بہتر انتظام کے ذریعے آم کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے: صدر ممنون

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آم کے پھل کو محفوظ بنانے کے بہتر انتظام کے ذریعے اس کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بات ملتان سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ آم کی پیداوار بڑھانے اور اس کو محفوظ بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جانی چاہئے۔

صدر نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بدعنوانی سمیت حقیقی مسائل سے آگاہ رکھیں تاکہ قومی وسائل کا تحفظ کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store