پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے کا رجحان رہا، انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس انچاس ہزار آٹھ سو چہتر پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا، ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو گیارہ پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد انچاس ہزار آٹھ سو چہتر پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مجموعی طور پر چار سو سترہ کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے دو سو انسٹھ کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، ایک سو اکتالیس کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ سترہ کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store