وزیراعظم نوازشریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی

وزیراعظم نوازشریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی وزیراعظم نوازشریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی

وزیراعظم نوازشریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی اصولی طور پر منظوری دے دی۔ ڈیم کیلئے فنڈز پی ایس ڈی پی سے فراہم کیے جائیں گے جبکہ واپڈا خود بھی پاور جنریشن کمپنیوں کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی اصولی طور پر منظوری دیتے ہوئے پانی و بجلی، منصوبہ بندی اور خزانہ کے سیکریٹریز سے ڈیم کی مالیاتی تجویز جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ سال شروع کیا جاسکے۔

مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے دوہزار نو میں منظور کیے جانے والے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بعد اس میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو مالیاتی تجاویز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2017 کے اختتام سے قبل شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے دیا میربھاشا ڈیم کیلئے زمین کے حصول پر وزارت پانی و بجلی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

install suchtv android app on google app store