چینی کی قیمت میں فی کلو پر 8 روپے کا اضافہ

چینی چینی

سبزیوں کے بعد چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، چینی 50روپے فی کلو سے بڑھ کر چندماہ 65 روپے پر رکی رہی، لیکن اب اس نے دوبارہ اڑان بھری ہے اورایک ماہ میں 8 روپے کے اضافے سے 73 روپے تک جاپہنچی ہے،صارفین پریشان اورخاموش ہیں۔

ملک میں چینی وافر،لیکن قیمت بڑھنے کا سلسلہ پھر بھی جاری ، فاضل پیداوار کو جواز بنا کر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی دی گئی ،صارفین پریشان ہیں کہ چینی تو سستی ہونی چاہیے، لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، حکومت اور انتظامیہ کہاں ہے؟۔

اکبر منڈی کے ڈیلروں کا کہنا ہے کہ قیمت مافیا بڑھا رہا ہے ،سستی چینی لیکر کروڑو ں روپے کمائے جارہے ہیں، ٹیکا عوام کو لگ رہا ہے، حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں، مزید قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

شوگر ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ قیمت کا تعین مانگ اورسپلائی کرتی ہے ۔ اس میں کوئی خفیہ ہاتھ کارفرمانہیں ،مارکیٹ میں چینی کی مسلسل قیمت میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔

چینی کے ڈیلرزکا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی، جس سے قیمت بڑھی ہے، چینی کی برآمد اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی لگائی جائے تب ہی چینی کی قیمت میں کمی ممکن ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store