عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر اتفاق

وزیرخزانہ اسحاق ڈار فائل فوٹو وزیرخزانہ اسحاق ڈار

عالمی بنک اور حکومت پاکستان کے مابین پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ حکومت نے معاشی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے متاثر کن کام کیا ہے۔

عالمی بنک اور حکومت پاکستان کے مابین مسابقت اور ترقی کیلئے رعایتی نرخوں پر پچاس کروڑ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور عالمی بنک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر انتھونی کولسٹ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے تین سال قبل معاشی اصلاحات شروع کی تھیں اور اس پر خاطرخواہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط میں اضافہ ہوگا جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کو سادہ اور آسان اور انشورنس سیکٹر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے مسابقت کو فروغ ملے گا جبکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی، اس موقع پر عالمی بنک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر کا کہا کہ اصلاحات کے عمل کی رفتار جاری رکھنے کے لئے حکومتی اقتصادی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، اس سے پاکستان میں کاروباری ماحول اور ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store