رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 55 لاکھ بیلز مقرر

پنجاب سے ایک کروڑ سے زائد بیلز کی پیداوار یقینی بنانے کیلئے 24 لاکھ ہیکٹر پر کپاس کی کاشت کی گئی

کراچی رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 55 لاکھ بیلز مقرر کیا گیا ہے ، گزشتہ سیزن پیداوار ہدف سے کم رہی ۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے  بتایا کہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 30 لاکھ سے زائد ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے ۔ پنجاب سے 1 کروڑ سے زائد بیلز کی پیداوار یقینی بنانے کے لیے 24 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ، اس کے علاوہ سندھ میں رواں سال کپاس کا زیر کاشت رقبہ 6 لاکھ 50 ہیکٹر تک محدود رہا ہے ۔

احسان الحق کے مطابق گزشتہ سیزن ناساز موسم کے باعث کپاس 1 کروڑ 51 لاکھ بیلز ہدف کے مقابلے 1 کروڑ 41 لاکھ بیلز کے قریب رہی ۔

install suchtv android app on google app store