سٹاک مارکیٹس میں مندی ، سرمایہ کاروں کو انتظار اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کی تجویز

دبئی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہیں ، یو اے ای بھی اس سے شدید متاثر ہوا جس کی بنا پر اماراتی سرمایہ کار کو انتظار اور دیکھو کی پالیسی پر کاربند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹس میں مندی کے رحجان کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو محتاط رہنا ہوگا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ، کرنسیوں کی قدر میں کمی کی وجہ سے شدید مندی ک رحجان ہے۔

دوحہ بینک کے سی ای او ڈاکٹر سیتھرا من کے مطابق ایشیا ، مشرق وسطیٰ میں معیشت بری طرح متاثر ہے ایسے موقع پر یو اے ای اور دیگر سرمایہ کاروں کو متحاط رویہ اپناتے ہوئے سرمایہ کاری کی طرف جانا چاہئے۔

ریسرچ ایٹ مرکز کے سینئر نائب صدر رگو نے بتایا کہ چینی مارکیٹ میں منی اور آئل قیمتوں میں کمی سے معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے جس سے یو اے ای کی مارکیٹ میں بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے کی طرف راغب ہونا چاہئے۔

install suchtv android app on google app store