12ممالک کیساتھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے فروخت کے معاہدے کوحتمی شکل دیدی گئی

ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے غیرملکیوں پر دھاک بٹھا دی جب کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store