کراچی اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس 35 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج کراچی اسٹاک ایکسچینج

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی جارہی ہے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

حصص بازار میں کاروبار کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس  34ہزار 824 پر تھا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث دن کے ابتدائی سیشن میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس 35ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا۔ اس وقت بھی انڈیکس 34ہزار 980 کی سطح پر موجود ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ دو برس سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کے بہترین حصص بازاروں میں شمار کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store