سام سنگ کی بلیک بیری کو خریدنے کی پیشکش

سام سنگ سام سنگ

سام سنگ الیکٹرانک نے حال ہی میں بلیک بیری لمیٹڈ کو 7.5 ارب ڈالرز میں خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

کارپوریٹ دنیا میں ایپل سے نبرد آزما جنوبی کوریا کی کمپنی نے فی شیئر 13.35 سے 15.49 ڈالرز کی ابتدائی قیمت تجویز کی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مشیروں کے ساتھ کام کرنے والے دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے گزشتہ ہفتہ ملاقات میں ممکنہ ڈیل پرغور بھی کیا۔

بلیک بیری نے ایک جاری بیان میں وضاحت کی کہ کمپنی کی خریداری کے معاملہ پر سام سنگ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

رائٹرز کی خبر کے بعد بلیک بیری کے شیئرز میں تیس فیصد اضافہ ہو گیا تھا ۔ تاہم، کمپنی کے جاری بیان کے کچھ گھنٹوں بعد شیئرز میں 15 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

سام سنگ نے سیول میں رائٹرز کو بتایا کہ وہ بلیک بیری کو خریدنے کا منصوبہ نہیں رکھتے۔

کمپنی کی یک ترجمان نے کہا 'خریداری کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں'۔

install suchtv android app on google app store