پاکستانی روپیہ دنیا کی دس فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی

پاکستانی روپیہ دنیا کی دس فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی فائل فوٹو

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ سن دو ہزار تیرہ اور چودہ میں دس فیصد سے زائد بڑھنے والی دنیا کی واحد کرنسی تھی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر 2014 میں 42 کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھی۔ 74 میں سے 10 عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں پاؤنڈ 10 فیصد سے زائد مضبوط رہا تاہم پاؤنڈ کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی پاکستانی روپیہ رہا پاؤنڈ کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ایک سال میں 10 فیصد بڑھی جبکہ پاؤنڈ کے مقابلے میں بھارتی روپیہ ایک سال میں 5 فیصد مضبوط ہوا ۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر پاؤنڈ کے مقابلے میں صرف 4.3 فیصد بڑھی۔ ایک سال میں انتہائی کم ہونے والی کرنسی یوکرائن کی رہی جو پاؤنڈ کے مقابلے میں 77 فیصد کم ہوئی جبکہ اسی دوران روسی کرنسی روبل کی قدر نصف رہ گئی۔

install suchtv android app on google app store