پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 3 سے 5 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین سے پانچ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں مسلسل گرتی قیمت کے باعث یکم دسمبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اُوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول چار روپے، ہائی آکٹین پانچ روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اسی طرح مٹی کا تیل تین روپے 65 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے نوے پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالر فی بیرل تک نیچے آچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store