الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص کی دسمبر تک فروخت

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص دسمبر تک فروخت کر دیئے جائیں گے۔ اچھی قیمت ملنے پر اُو جی ڈی سی ایل کے حصص پھر فروخت کرینگے۔

چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر کر دیا ہے۔ جبکہ حبیب بینک کے حکومتی حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر دو ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔

حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل مارچ دو ہزار پندرہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔

حکومت لیسکو، پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی۔

install suchtv android app on google app store