یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان فائل فوٹو یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

حکومت یکم مئی 2024 سے اگلے 15 دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کرسکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت کم ہوکر 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کی جاسکتی ہے۔

سرکاری اور صنعتی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store