ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی۔ فائل فوٹو پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی۔

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھی ہے جس سے فی تولہ سونا 251900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1887 روپے اضافے سے 215964 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2392 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2412 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store