کراچی اسٹاک ایکسچینج 514 پوائنٹس تک گر گیا

کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو چودہ پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروباری سرگرمیاں مندی کی لپیٹ میں رہیں۔ ٹرینڈنگ کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو چودہ پوائنٹس تک گرگیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ستائیس ہزار سات سو انتیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی کے بعد ڈالر سو روپے اسّی پیسے کا ہوگیا۔ نمائندے کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مال فروخت کرنا ہے اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید مندی کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store