بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے،سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھنے کے باعث آج بھی کراچی سٹاک ایکسچینج شدید مندی کے اثر سے باہر نہیں نکل سکی۔

ملک میں آزادی اور انقلاب مارچ کی گھن گرج اور حکومتی تادیبی اقدامات نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کیلئے مشکلات اور تذبذب کا شکار کردیا ہے جس کے باعث آج بھی کراچی اسٹارک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران کےا یس ای 100انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 27 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی ،عدم استحکام اور حکومت کے جانے کی اطلاعات نے گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کو کریش کردیا تھا ۔سرمایہ کار بے یقینی کے باعث شیئرز کی جلد از جلدفروخت کرتے نظر آئے، جس کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کی لپیٹ میں آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس1300پوائنٹس کم ہو کر 2800کی کم ترین سطح پربند ہوا۔

install suchtv android app on google app store