بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع فائل فوٹو بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع اور دوطرفہ تجارت کے تحت پاکستان چین اقتصادی راہداری فعال ہوگئی، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

پہلی بار بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہوا ہے، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10ویں سالگرہ پرعمل میں آئی، یہ اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔

چینی حکومت نے کاشغر اور خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023 کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے۔

ٹی آئی آر سروس کے آغاز کے لیے کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں بھی تقریب ہوئی۔

install suchtv android app on google app store