نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی فائل فوٹو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جس سے صارفین پر 24 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جون میں پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔

نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ۔ جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

install suchtv android app on google app store