وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مدد کی درخواست

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم سے اسلام آباد میں ملاقات ۔ فوٹو: ٹوئٹر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم سے اسلام آباد میں ملاقات ۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور امریکی سفیرکو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق  وزیر خزانہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی بارے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے  امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، بلوم برگ نے خبردار کردیا

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بجٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھائے ہیں، 30 جون کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی قسط نہ ملنے کا خدشہ بڑھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘‘ کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہبازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر فرانس روانہ

وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store