غریب اور متوسط طبقہ کے لئے عید الفطر کی تیاریوں میں مشکلات

مہنگائی اور آمدنی کی شرح کے لحاظ سے سرکاری ملازمین اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید الفطر کی خریداری کے لئے شیڈول ترتیب دینے میں مشکلات درپیش ہیں۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عوام عید الفطر کی خریداری مکے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیتے ہیں، تاہم مہنگائی کے اس دور میں عام سرکاری ملازمین سے لے کر دیہاڑی دار طبقے تک سبھی کو عید کی خریداری میں مشکلات درپیش ہیں۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ بیس سے پچیس ہزار کی تنخواہ میں چھ ممبران پر مشتمل فیملی کے اخراجات پورے کرنے پہلے ہی آسان نہ تھے۔ عید کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ایک اضافی تنخواہ درکار ہوتی ہے۔

اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹا کاروبار کرنے والے ڈرائیور طبقے، دیہاڑی دار مزدوروں کا کہنا ہے کہ آٹھ ہزار ماہانہ آمدن میں رمضان المبارک کے اجافی اخراجات پورا کرنا ہی ایک امتحان سے کم نہیں۔ اپنے بچوں کے لئے عید کی خریداری کرنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔

مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ چھ افراد کے کنبے کے لئے انہیں عید کے موقع پر کم از کم تیس ہزار روپے درکار ہوتے ہیں، لیکن آٹھ ہزار کی آمدن میں دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

مزدور پیشہ افراد اور دیہاڑی لگا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنے والے افراد کا کہنا ہے کہ غریبوں کی مشکلات میں کمی کا منشور لے کر عوام پر حکومت کرنے والوں کو چائیے کہ عید الفطر کے موقع پر غریب خاندانوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے تا کہ غریب افراد بھی عوامی نمائندوں کی طرح جی بھر کر عید کی خریداری کر سکیں۔

install suchtv android app on google app store