کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس پہلی بار29 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی اسٹاک ایکس چینج کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں گزشتہ روز 287.64 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز سے جاری تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا عمل دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک وقت میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

زبردست تیزی کی وجہ سے انڈیکس نہ صرف ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 29 ہزار بلکہ 29 ہزار 100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں گزشتہ روز 287.64 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

install suchtv android app on google app store