9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا: صدر

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کا غلط استعمال کرکے تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی جس میں تجارت، معیشت، سیکیورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان میں دیر پا امن اور ترقی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پیکا ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Subscribe to this RSS feed