چیمپئنزٹرافی میں فتح ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے: سرفراز احمد

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کراچی میں استقبال پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کراچی میں استقبال

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح، ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، اہل وطن کو مبارک ہو، دعائیں رنگ لے آئیں۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو عبرت ناک شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کراچی میں اپنی رہائش گاہ کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےہرشعبےمیں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سےٹیم کی فتح ہوئی۔ لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباؤ میں آگئے تھے۔ ٹیم مینجمنٹ نے بہت محنت کی اور ٹیم نے کم بیک کیا۔ سینئرز نے زبردست پرفارم کیا، آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سب میں بہتری آئی۔ اچھی بات ہے کہ عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہے، زیادہ سے زیادہ کوشش کررہے تھے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

سرفراز احمد اور رومان رئیس کچھ دیر پہلےکراچی پہنچےجہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کپتان سرفرازاحمد اور رومان رئیس ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آئے تو گورنر سندھ زبیر احمد اور میئر کراچی وسیم اختر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ پھولوں کے ہار پہنائے اور اجرک پیش کی گئی۔ ا س موقع پر صوبائی وزیر کھیل اور دیگر وزرا موجود تھے۔

قومی ہیرو کو دیکھ کر ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ لوگوں نے قومی ہیروز کے ساتھ تصاویر بنوائیں او رسیلفیاں لیں۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ہے، بھارت کے خلاف فتح قوم کی دعاؤں اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔ سرفرازاحمدکے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ کراچی پہنچے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے آئےگورنر سندھ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخرکی بات ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پوری قوم کے لئے رمضان کاتحفہ ہے، کراچی کاکھلاڑی قومی ٹیم کی قیادت کررہاہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سےقومی ٹیم کانیاٹیلنٹ سامنےآیا،پی ایس ایل کا اگلا فائنل کراچی میں ہوگا، اگرنہیں ہواتم ہم چھین کرلیں گے۔

مزید جانئیے: پاکستان بھارت کو تاریخی شکست دے کر چیمپئن ٹرافی کا فاتح بن گیا

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کاجوان کپتان ہے ہم کپتان کولینےآئے ہیں، ہرکھلاڑی نےاپنی صلاحیت کےمطابق کارکردگی دکھائی۔ابھی کھلاڑیوں کومزیدکارکردگی دکھانی ہے۔

بعد ازاں کپتان سرفراز احمد ایئرپورٹ سے گاڑی میں اپنے گھر بفرزون پہنچے تو قومی ہیرو پر گل پاشی کی گئی۔

اس موقع پر محلے میں جشن کا سماں تھا، سرفراز احمد کے گھر پر مداحوں کا سمندر امڈ آیا۔ مداح کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چھتوں تک پر موجود تھے۔

سرفراز احمد نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انہیں ٹرافی دکھائی۔ مداحوں کی جانب سے ’’موقع موقع‘‘ گانے پر سرفراز احمد نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

دوسری جانب فخز زمان پشاور پہنچ گئےجہاں ان کاشاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کےہار پہنائےگئے۔

پشاورایئرپورٹ کے باہرمداحوں کی بڑی تعدادموجود ہے۔ فخرزمان کےساتھ مداحوں نےسلفیاں لیں۔

شاداب خان راولپنڈی عمادوسیم اسلام آباد اور حارث سہیل سیالکوٹ پہنچ گئے۔

install suchtv android app on google app store