چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال فائل فوٹو

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کا وطن واپس پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 چیمپئیز ٹرافی میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال وی آئی پی لاؤنچ میں پنجاب کے صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اور علی رضا گیلانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کو تاریخی شکست دے کر چیمپئن ٹرافی کا فاتح بن گیا

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم ائیرپورٹ کے باہر موجود شائقین کرکٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں جا پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال گورنر سندھ محمد زبیر، صوبائی وزرا محمد بخش مہر، سہیل انور سیال اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پہنائی جبکہ ائیرپورٹ کے اندر موجود شائقین کرکٹ نے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور ان پر پھول بھی نچھاور کیے جس کے بعد دونوں کھلاڑی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ائیرپورٹ سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store