مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا : سہیل مجید

 سہیل مجید سہیل مجید

سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ، ٹھیکہ سیاسی سفارش کی بنیاد پر حاصل کیا گیا :سیکرٹری خزانہ کے سہولت کار کا بیان

بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا ۔

بلوچستان میں کرپشن کے میگا اسکینڈل کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ٹھیکیدارسہیل مجید شاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا ۔

سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ رقم قلات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کی گئی ، ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تھا اور سیاسی سفارش پر ٹھیکہ حاصل کیا گیا ۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں ۔

نیب ترجمان کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والے سہیل مجید شاہ کو جلد نیب بلوچستان کے حوالے کیا جائے گا ۔

 

install suchtv android app on google app store