Logo
Print this page

ایل این جی کنکشن کے خواہشمند صارفین کے لیے حکومت کی وارننگ!

ایل این جی کنکشن کے خواہشمند افراد محتاط رہیں فائل فوٹو ایل این جی کنکشن کے خواہشمند افراد محتاط رہیں

حکومت نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایل این جی کنکشن کے لیے درخواست دینے والوں کو خبردار کردیا ۔

صارفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آر ایل این جی کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہوگی اور بل معمول سے زائد آئیں گے۔ صارفین ہیٹر اور گیزر احتیاط سے استعمال کریں۔

پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے کہا کہ حکومت نےآر ایل این جی کے کنکشن پر پابندی ختم کردی ہے۔

گیس کے کنکشن کی ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلی ترجیح ان صارفین کو ملے گی جنہوں نے اپلائی کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.