عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام نے ایک اور اہم فیصلہ جاری کر دیا 

عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام نے ایک اور اہم فیصلہ جاری کر دیا  فائل فوٹو عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام نے ایک اور اہم فیصلہ جاری کر دیا 

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے عمرے کا ویزہ لازمی قرار دے دیا۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے متعلق ائیر لائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت سعودی عرب عمرے کے لیے آنے والے مسافروں کے پاس عمرے کا ویزہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق عمرہ ویزہ سعودی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ہو۔

مزید برآں سعودی حکومت کے عمرہ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store