27 سالہ عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں

27 سالہ عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں فائل فوٹو 27 سالہ عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں

نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں۔

انہوں نے کہا وہ بچپن سے ہی فائر فائٹر بننا چاہتی تھیں۔ مجھے یاد ہے کہ فائر فائٹرز میرے سکول میں آتے تھے اور آگ سے حفاظت کے بارے میں بات کرتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ میں اس وقت سوچا کرتی تھی کہ یہ حقیقی زندگی میں اصل ہیرو ہیں۔ میں سوچا کرتی تھی کہ میں بھی ایسا کچھ کر سکتی ہوں۔‘

عروسہ ارشد کہتی ہیں کہ ’ہماری کمیونٹی میں فائر فائٹرز کے بارے میں کم ہی بات کی جاتی ہے۔‘

اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ ’ابھی بھی بہت سے لوگ فائر فائٹرز کے بارے میں دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں اور جب وہ مجھ جیسے لوگوں کو دیکھتے ہیں تو پریشان ہو جاتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں ’یہ بہت عجیب ہے کہ میں بچپن میں فائر فائٹر بننے کا جو خواب دیکھتی تھی آخر کار وہ پورا بھی ہو گیا۔‘

عروسہ ارشد کو امید ہے کہ انھیں دیکھنے کے بعد بہت سی دوسری مسلم خواتین بھی اس شعبے میں آئیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store