طالبان کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں، سربراہ افغان خفیہ ایجنسی

طالبان کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں، سربراہ افغان خفیہ ایجنسی فائل فوٹو طالبان کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں، سربراہ افغان خفیہ ایجنسی

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے چیف احمدزئی سراج کا کہنا کہ ہے طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، دوحا معاہدےکےبعد طالبان کی کارروائیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

این ڈی ایس چیف نےکابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے افغان فورسزکے خلاف تشدد جاری رکھے ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہوئی،رہا کیے گئے بہت سےطالبان قیدی دوبارہ جنگ میں شامل ہوگئے، اب مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

این ڈی ایس چیف کا کہنا تھا کہ طالبان کےدہشت گرد گروپوں سے اب بھی آپریشنل تعلقات ہیں، افغانستان میں طالبان کی مدد کے بغیرکوئی دہشت گردگروپ آپریٹ نہیں کرسکتا۔

پاکستانی وفد کے دورہ کابل سے متعلق چیف این ڈی ایس احمد زئی سراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سےافغان پالیسی سے متعلق عملی اقدامات کرنےکی توقع ہے، پاکستانی وفدکے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کےتبادلے پربھی گفتگو ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store