کورونا کے بڑھتے کیسز، ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا فائل فوٹو ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

ترک صدر طیب اردگان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد ترک صدر نے وبا کے باعث اموات میں اضافہ پر ملک بھر میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران تمام اسکول بند رہیں گے جب کہ بین الصوبائی آمدورفت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی صرف محدود حد تک افراد بیٹھ سکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام افراد گھروں میں رہنے کے پابند ہیں تاہم صرف علاج یا دوائی لینے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا تعلق میڈیسن، ایمرجنسی سروس اور اشیائے خورونوش کے محکموں سے ہے پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب یورپ میں تمام پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں، ہمیں بھی تیزی سے کیسز پر قابو پانا ہوگا اور اس تعداد کو 5ہزار سے کم پر لانا ہوگا، ورنہ ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store