سعودی حکام نے تارکین وطن کو مملکت واپس آنے کا طریقہ بتا دیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے(جوازات) سے ایک غیرملکی نے سوال کیا کہ میرا اقامہ ایکسپائر ہوچکا ہے اور کفیل نے ہروب بھی لگا دیا، اب مملکت کیسے واپس آسکتا ہوں؟

جوازات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ سعودی عرب واپس آنے کے لیے آپ کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے شعبہ ’کارکنوں کے اختلافات ‘ سے رجوع کریں جو اس معاملے کا حل نکالے گا بعد ازاں دیگر کارروائیوں شعبہ ترحیل (ڈیپوٹیشن سینٹر) کرے گا۔

مذکورہ بالا مراحل طے کرکے غیرملکی مملکت واپس آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ہروب فائل ہونے کے 15 دن کے اندر کفیل اسے کینسل کرانے کا مجاز رکھتا ہے، لیکن مقررہ مدت کے دوران ہروب کینسل نہ کرایا جائے تو ایسی صورت میں وزارت افرادی قوت کا ذیلی ادارہ معاملہ نمٹاتا ہے۔

فریقین کے دلائل سن کر اور کیس کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرتی ہے، کمیٹی اپنے فیصلے سے فریقین کو مطلع کرے گی جس کے بعد اگر ہروب کینسل کرانا ہوتا ہے تو اس کی سفارش کی جائے گی اور پھر ڈیپوٹیشن سینٹر سے دیگر معاملات طے کیے جاتے ہیں اس طرح سعودی عرب واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

install suchtv android app on google app store