سری لنکن طیارے کے ساتھ گاڑی ٹکرا گئی

 سری لنکن طیارے کے ساتھ گاڑی ٹکرا گئی فائل فوٹو سری لنکن طیارے کے ساتھ گاڑی ٹکرا گئی

مالدیپ کے مالے ایئرپورٹ پر کھڑے سری لنکا کی ایئرلائن کے طیارے اے-320 نییو سے گراؤنڈ وہیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے بندرا نائیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارے اور گراؤنڈ وہیکل کے درمیان تصادم ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

سری لنکا کی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ نیو ایئرپورٹ پر پارک تھا اور روانگی کے تیاریاں جاری تھیں تاہم عملے کے ارکان اور مسافر ابھی طیارے میں داخل نہیں ہوئے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store