برطانیہ کا کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اہم اعلان، ویکسین کی جگہ اب گولیاں یا کیپسول بنانے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا فائل فوٹو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا، گولیوں سے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکے گا۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا۔

کورونا مریضوں کو علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول موسم خزاں تک فراہم کرنے کی امید ہے۔

اس کام کے لیے اینٹی وائرل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، اینٹی وائرل دوا بننے کی صورت میں وائرس کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store