بھارت نہ جائیں، امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کردیا فائل فوٹو امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کردیا

امریکا نے بھارت میں کورونا صورتحال کو لیول 4 قرار دے دیا جس کا مطلب بھارت وبا کے حوالے ‏سے ہائی رسک پر ہے۔

امریکی ہیلتھ ایجنسی نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے کے حوالے وارننگ جاری کر دی ہے ‏اور ہدایت کی ہے کہ بھارت کا سفر نہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔

سینٹر فار ڈیزیز نے انتباہ میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ‏سی ڈی سی کے مطابق ویکسی نیشن مکمل کرنے کے باوجود وبا سے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

امریکا نے بھارت کو لیول 4 والے میں شامل کر لیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ ویکسی نیشن ‏کروانے کے باوجود بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر مسافروں نے ‏مکمل ویکسینیشن کروائی ہے تو وہ بھی وبا سے متاثر ہونے پر ہائی رسک پر ہیں جب کہ وہ وبا ‏کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

بھارت کورونا کا گڑھ بن چکا ہے صرف پانچ دن میں 12 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کانگریس لیڈر ‏راہل گاندھی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام ‏میں راہول گاندھی نے لکھا کہ کچھ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد میری کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ‏پازیٹو پائی گئی ہے، انہوں نے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ ‏دیا ہے۔

راہول گاندھی نے بھارتی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور وبا ‏سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر نے قیامت ڈھارکھی ہے، چھ روز سے مسلسل دو ‏لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صحت کا نظام بری طرح فیل ہوگیا ہے، گذشتہ چوبیس ‏گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے 259170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1761 افراد ‏لقمہ اجل بنے۔

دہلی انڈیا کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، کرونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ‏پیر کی رات سے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store