جو بائیڈن نے امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کو اچھی خبر سنا دی

امریکی صدر جو بائیڈن فائل فوٹو امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے تنقید کے بعد امریکا میں مہاجرین کی آباد کاری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں مہاجرین کی آباد کاری کا سلسلہ بڑھایا جائے گا، یہ اعلان ان کے گزشتہ اعلان کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے بات کی تھی۔

سابق صدر ٹرمپ نے امریکا میں سالانہ 15 ہزار مہاجرین کی آباد کاری کی حد مقرر کی تھی، صدر بائیڈن نے بھی ٹرمپ کے اس اقدام کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا تھا، تاہم ڈیمو کریٹ پارٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کی جاری پالیسیوں کو تبدیل کریں، ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو میکسیکو سرحد پر بھی امیگریشن بحران کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ ایک لاکھ 72 ہزار افراد کو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن ارکان کانگریس نے امیگریشن بحران کا ذمہ دار صدر بائیڈن کو قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر لوگ جمع ہیں، سابق صدر ٹرمپ نے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store