مئی میں لاک ڈاون کے اختتام پر کون سے شعبوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

لاک ڈاؤن فائل فوٹو لاک ڈاؤن

آسٹرین وزیر اعظم سبسٹین کرز نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں لاک ڈاﺅن ختم کر کے مختلف شعبے ایک ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ثقافت ، کھیل ، ریسٹورنٹ اور سیاحت کے تمام شعبوں میں انفرادی صنعتوں کو ایک ہی وقت میں سب کو کھولنا چاہتے ہیں۔

کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران آسٹرین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان سب شعبوں کو حفاظتی تصورات کے ساتھ کھولا جائے گا ،یہ منصوبے آئندہ ہفتے کے آخر تک تیار کیا جائے گا لیکن ہمیں بھی احتیاط اور ہوشیار رہنا ہے،آنے والے دنوں میں ماہرین اور نمائندے اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ لاک ڈاو¿ن کے اختتام کے بعد کس طرح آگے بڑھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ کورونا ٹیسٹوں اور ایف ایف پی 2 ماسک کے علاوہ "گرین پاس" لاک ڈاو¿ن کھولنے کے مراحل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ لاک ڈاون کے اختتام پر ہر علاقے کے حساب سے حفاظتی تصورات مختلف ہونگے ،مقامی ریستوران مہینوں سے بند ہیں لیکن مئی میں لاک ڈاﺅن کے اختتام پر ریستوران مناسب وقت کے لیے کھولنے کے منصوبے پر کام جاری ہے،گیسٹرونومی اور ہوٹل کی صنعت کو ایک ساتھ کھلنا چاہئے کیونکہ ہمیں ہوٹل کی صنعت کی ضرورت ہے۔

گیسٹرو چیئرمین کے مطابق اس کے بعد مزید نرمی کے لیے ایک منصوبہ بنانا ہوگا اور سٹیک ہولڈر شادیوں یا سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کرانے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے ہیںلیکن کیٹرنگ انڈسٹری میں معاشی صورتحال دوبارہ معمول پر آنے سے پہلے کچھ وقت لگے گا۔ بیرون ملک سے آنے والے مہمان شاید صرف اور صرف آسٹریا واپس آسکیں گے جب ملک میں کشیدگی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور کوروناصورتحال تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہوگی۔

پلکر نے مزید کہا کہ جب تک ٹریول انتباہ سیدھے نہیں ہونگے ہمیں ایک مسئلہ درپیش رہے گا چونکہ غیر ملکی مہمانوں کوآنے میں ابھی زیادہ وقت ہوگا اس لئے گیسٹرو چیئرمین پہلے ہی سے کیٹرنگ اور ہوٹل کی صنعت کے لئے مشکل وقت کی توقع کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store