روسی صدر ولادی میرپیوٹن کا دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کرنے کا دعویٰ

روسی صدر ولادی میرپیوٹن فائل فوٹو روسی صدر ولادی میرپیوٹن

روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔

روسی صدر نے یہ دعویٰ ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا کا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔

ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی بحری راستے کے ساتھ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے آنے والے سالوں میں ٹریفک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر بحری راستوں کی سہولت کے لیے بھی جدید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا نے روس کے 32 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، جب کہ 10 سفارت کاروں کو بھی امریکا سے بے دخل کر دیا گیا۔ روس نے ان اقدامات کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store