کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ96لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ96لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر فائل فوٹو کورونا وائرس، دنیا بھر میں 13 کروڑ96لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ96لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ99 ہزار 377افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ87لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد1 کروڑ79 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 78 ہزار993تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ42 لاکھ87ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 74 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ37 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 65 ہزار 954 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 51 لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ73جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 46 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4ہزار398ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار191اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 38 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار937 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 40 لاکھ 86ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 031اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store