کینیڈین حکومت نے غیرملکی طلبہ و ملازمین کو کینیڈا کی مستقل رہائش دینے کا اعلان کر دیا

کینیڈین وزیر اعظم فائل فوٹو کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین حکومت نے کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے غیرملکی طلبہ و ملازمین کو کینیڈا کی مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ چھ مئی سے نافذ العمل ہوگا جس میں میڈیکل و گروسری اسٹور، شیلف سٹاکرز، ٹرک ڈرائیورز اور فارموں میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقل رہائش کےلیے مذکورہ شعبوں میں ایک سال تجربے کی شرط ہے جب کہ طلبہ نے اپنی پوسٹ سیکنڈری ڈگری گزشتہ چار برس کے دوران مکمل کی ہو۔

وزیر برائے امیگریشن نے کہا کہ مارکو مینڈسینو کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام کی مدد سے کینیڈا رواں برس چار لاکھ تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا جو گزشتہ برس سرحدوں کی بندش کے باعث پورا نہیں ہوسکا تھا۔

install suchtv android app on google app store