کورونا سے متعلق بھارتی وزیر کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارتی وزیر فائل فوٹو بھارتی وزیر

بھارتی وزیر نے کورونا کے خلاف مؤثر اقدامات کے بجائے اموات کے نہ رکنے کا متنازع بیان داغ دیا۔

بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد وبا کا شکار اور سیکڑوں ہلاک ہورہے ہیں۔

ایسے حالات میں ریاست مدھیہ پردیش وزیر پریم سنگھ پٹیل نے کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ رکنے کا متنازع بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ لگاتار ہوتی رہیں گی اور ویسے بھی ایک عمر میں سبھی کو مرنا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا سے بچنے کے لیے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ہم اسمبلیوں سے بھی لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ماسک پہنیں اور کورونا سے نجات پائیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر پریم سنگھ پٹیل کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے پریم سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی ذہنیت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store