برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا

برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا فائل فوٹو برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا

برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا اور فہرست سے نکلنےکے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی حکومت نےایڈوائزری جاری کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کےساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنےوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کےخلاف بھی مؤثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملےکو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
برطانیہ کا کہنا ہےکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والےافراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کےخلاف ایکشن لینےکا یقین دلایا ہے۔

برطانیہ کا کہنا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرپورا اترنےکے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کےمعاونین کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نےحال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store